کراچی ،ساحل پولیس نے ڈی ایچ اے کے علاقے میں کارروائی میں کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 4 فروری 2023 19:19

کراچی ،ساحل پولیس نے ڈی ایچ اے کے علاقے میں کارروائی میں کرتے ہوئے ڈکیتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) ساحل پولیس نے ڈی ایچ اے کے علاقے میں کارروائی میں کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ساحل اعظم راجپر کے مطابق ملزم اور اس کے دیگر دو ساتھی ڈیفنس فیز 8 میں واقع الیکٹرونکس کی ایک دکان سے ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے،جس پرگشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم حسیب علی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

گرفتار ملزم پولیس کو ایک مقدمے میں پہلے ہی مطلوب تھا ۔ ملزم شہر بھر میں اپنے ساتھی ملزمان کے ہمراہ اسی نوعیت کی درجنوں وارداتیں کر چکا ہے اور پچھلے ڈیڑھ ماہ سے ڈی ایچ ای میں وارداتیں کر رہے تھے۔ملزم کی سابقہ واردات کے دوران کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :