Live Updates

فلموں میں پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے، جمائمہ خان

میرے بیٹوں کا انگریزی نام نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ان سے غیر معمولی پوچھ گچھ کی جاتی ہے، انٹرویو

اتوار 5 فروری 2023 17:00

فلموں میں پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خودکش بمبار کے طور پر دکھایا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2023ء) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے کہا ہے کہ ٹی وی میں مسلمان کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔برطانوی فلم پروڈیوسر جمائمہ خان نے برطانوی نشریاتی ادارہ اسکائی نیوز کے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ (Whatسs Love Got To Do With It) کسی حد تک ان کی ذاتی زندگی سے متاثر ہے، جب انہوں نے لاہور میں اپنی سابق شوہر عمران خان کی ساتھ 10 سال گزارے۔

انہوں نے اپنی فلم پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم میں اسلاموفوبیا جیسے اہم مسئلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔49 سالہ جمائمہ خان نے کہا کہ ٹی وی میں مسلمان کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یہ خودکش بمبار کیطور پر دکھایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی سابق اہلیہ نے بتایا کہ نے بتایا کہ میرے بیٹوں کا انگریزی نام نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ان سے غیر معمولی پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ جب وہ سفر کیلئے ائیرپورٹ جاتے ہیں تو پرواز پر بیٹھنے قبل کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، تاہم مجھ سے پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔برطانوی فلم پروڈیوسر جمائمہ خان نے بتایا کہ ایسی فلم بنانا بہت مشکل ہے جہاں امریکا میں اچھے مسلمان ہوں، میرے خیال میں اسلامو فوبیا ایک حقیقی مسئلہ ہے،اسلامو فوبیا، نسل پرستی جتنا بڑا مسئلہ ہے۔جمائمہ خان کی فلم(Whatسs Love Got To Do With It)چوبیس فروری کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات