ص*گجرات، جائیداد بچانے کیلئے سنگدل باپ اور دادا نے 9 ماہ کی بچی کو قتل کردیا

اتوار 5 فروری 2023 19:30

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2023ء) گجرات میں جائیداد بچانے کیلئے سنگ دل باپ اور دادا نے 9 ماہ کی بچی کو قتل کردیا۔ماں کو میکے بھیجنے کے بعد اس کی بیٹی کو قتل کیا گیا‘ بچی کو جائیداد میں حصہ نہ دینا پڑ جائے اسی لیے اسے جان سے مار دیا گیا۔ ایف آئی ار کا متن۔ قتل کے اس مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچی کی ماں کو میکے بھیجنے کے بعد اس کی بیٹی کو قتل کیا گیا، بچی کو جائیداد میں حصہ نہ دینا پڑ جائے اسی لیے اسے جان سے مار دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کی موت سانس کی نالی بند ہونے سے ہوئی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوں گے جب کہ باپ اور دادا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ادھر گوجرانوالہ میں سیٹلائیٹ ٹاؤن میں 12 سالہ بچے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا۔مقتولہ نازیہ گھر سے نکلی ہی تھی کہ بیٹے نے گولیاں چلادیں۔ پولیس نے 12 سالہ ملزم ساون سلیم کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق بیٹے نے ماں کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔ ملزم نے ابتدائی بیان میں پولیس قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :