پرویز مشرف پی ڈی ایم حکومت سے زیادہ جمہوری تھے،حماد اظہر

اتوار 5 فروری 2023 21:20

پرویز مشرف  پی ڈی ایم حکومت سے زیادہ جمہوری تھے،حماد اظہر
لاہور، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پی ڈی ایم حکومت سے زیادہ جمہوری تھے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا پرویز مشرف ایک آمر تھا، اس نے بغیر کسی احتساب کے غلطیاں کیں جن کی قیمت ملک آج بھی حون سے ادا کر رہا ہے۔ ان سب غلطیوں کے باوجود مشرف پی ڈی ایم حکومت سے زیادہ جمہوری اور انسان دوست تھا، اس سے موجودہ حکومت کی خصلت کا پتہ چلتا ہے۔