ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن کا غیرقانونی شکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

بارڈر بیلٹ ایریا / جودھ سنگھ کھڈیا ں سے مرغابی اور جنگلی کبوتر کے 5شکاری گرفتار،2لاکھ جرمانہ

منگل 7 فروری 2023 21:44

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن کا غیرقانونی شکاریوں کیخلاف گرینڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2023ء) سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات کا ڈائریکٹر جنرل مبین الٰہی کی زیر قیادت صوبہ بھر میں غیرقانونی شکا ر کیخلاف آپریشن بلاامتیاز جاری ہے اور جس کے نتیجے میں لاہور ریجن نے بارڈر بیلٹ ایریا / جو دھ سنگھ کھڈیاں سے مرغابی اور جنگلی کبوتر کے غیرقانونی شکار میں ملوث پانچ افراد موقع پر گرفتار کرکے انہیں مبلغ ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن عبدالشکور منج کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع قصور امانت علی انجم نے دو مختلف کارروائیوں میں بارڈر بیلٹ ایریا جودھ سنگھ کھڈیاں سے مرغابی کا غیرقانونی شکار کرنے پر چار شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو شکار کی گئی مرغابیاں اور دو بندوقیں اپنی تحویل میں لے لیں اور ملزمان کی کیس کمپائونڈ کرنے کی درخواست پر انہیں مبلغ ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مدمیں جرمانہ کرکے کیس نمٹادیا جبکہ قصور کے نواح سے ایک دیگر کامیاب کارروائی کے دوران وائلڈلائف انسپکٹر تجمل حسین کی ہمراہی میں جنگلی کبوتروں کا غیر قانونی شکار کرنے والے ایک شکاری کو جنگلی کبوتر سمیت گرفتار کرکے مبلغ پچیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیااور کیس نمٹادیا

متعلقہ عنوان :