وزیراعظم کی ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی بروقت اور ٹھوس مدد کے لئے اپیل

منگل 7 فروری 2023 22:59

وزیراعظم کی ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی بروقت اور ٹھوس مدد کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2023ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی بروقت اور ٹھوس مدد کے لئے اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے 24 گھنٹے بعد ہلاکتوں اور تباہی کے دلخراش اور دردناک مناظر سامنے آ رہے ہیں،بڑے پیمانے پر جو انسانی المیہ رونما ہوا ہے اس کے پیش نظر ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے بروقت اور ٹھوس مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔