چیٹ جی پی ٹی جیسی ٹیکنالوجی ہماری دنیا بدل دے گی، بل گیٹس

اتوار 12 فروری 2023 19:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2023ء) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں بہتری موجودہ عہد کی اہم ترین پیشرفت ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ جی پی ٹی نامی چیٹ بوٹ ہماری دنیا کو بدل دے گا۔انہوں نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس سے دفتری سرگرمیاں زیادہ بہتر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اب تک اے آئی ٹیکنالوجی لکھ اور پڑھ سکتی تھی مگر مواد کو سمجھنے سے قاصر تھی، مگر چیٹ جی پی ٹی جیسے نئے پروگرامز خطوط یا رسیدیں تحریر کرکے دفتری ملازمتوں کو زیادہ بہتر کر دیں گے۔