علیم خان اور شعیب صدیقی کیخلاف سرکاری اراضی الاٹمنٹ کا الزام کے کیس میں عبوری ضمانت 21 فروری تک توسیع

پیر 13 فروری 2023 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2023ء) علیم خان اور شعیب صدیقی کیخلاف سرکاری اراضی الاٹمنٹ کا الزام کے کیس میں,اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق اہم پی اے شعیب صدیقی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت 21 فروری تک توسیع کر دی اور وکلاء سے حتمی دلائل طلب کر لئے۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ خالد محمود بھٹی نے سماعت کی سابق ایم پی اے شعیب صدیقی سمیت دیگر ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

ملزمان کے وکیل نے دلائل کیلئے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 21 فروری تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کر لئے۔ اس موقع پر شعیب صدیقی نے کہا سابق حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے جن لوگوں نے ہم پر مقدمات بنائے آج وہ خود چھپتے پھر رہے ہیں امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔

(جاری ہے)

شعیب صدیقی کی جانب سے آفتاب مصطفی اورعزیر ساجد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ شعیب صدیقی سمیت دیگر پر 55 کنال سرکاری اراضی پارک ویو میں شامل کرنے کا الزام ہے ۔ اینٹی کرپشن حکام نے پارک ویو کے مالک علیم اور چیف ایگزیکٹیو شعیب صدیقی سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مقدمہ میں علیم خان، بیگم کرن علیم دختر زینب علیم خان، شعیب صدیقی، شفقت نیاز، محمد عاطف افتخار، پٹواری محمد اصغر اور سب انجینئر محکمہ انہار جاوید شہباز نامزد ہیں۔