ضمنی انتخابات: اے این پی کا قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے امیداواران کا اعلان

این اے 9 بونیر سے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک امیدوار ہوں گے این اے 2 سوات سے ایوب خان، این اے 3 سوات سے مسرت احمد زیب اے این پی کے امیدواران ہوں گے چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے بورڈ اراکین سے مشاورت کے بعد ناموں کی منظور ی دے دی

منگل 14 فروری 2023 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2023ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لئے مزید امیدواران کا اعلان کردیا۔ این اے 09 بونیر سے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک امیدوار ہوں گے۔ این اے 2 سوات سے ایوب خان، این اے 3 سوات سے مسرت احمد زیب ، این اے 5 اپر دیر سے افتخاراحمد، این اے 6 لوئر دیر سے حسین شاہ یوسفزئی اور این اے 7لوئر دیر سے حاجی بہادر خان امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح این اے 8 ملاکنڈ سے انعام اللہ خان، این اے 19 صوابی سے وارث خان جبکہ این اے 20مردان سے جمال باچا، این اے 28 پشاور سے ثاقب اللہ خان چمکنی، این اے 30 سے سید عاقل شاہ اے این پی کے امیدواران ہوں گے۔ این اے 34کرک سے شاہنواز خان ، این اے 40 باجوڑ سے مولانا خانزیب جبکہ این اے 42 مہمند سے نثارمومند امیدوار ہوں گے۔چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے بورڈ اراکین سے مشاورت کے بعد ناموں کی منظور ی دے دی۔