تھانہ صدرپولیس نے کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو گرفتارکرلیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 فروری 2023 13:21

تھانہ صدرپولیس نے کمسن  بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2023ء) تھانہ صدرپولیس نے کمسن  بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو گرفتارکرلیا  تفصیلا ت کے مطابق علاقہ تھانہ صدر میں 12سالہ بچے کے ساتھ زیادتی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ  نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر کو  ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ولی اور سیف کے نام سے ہوئی بچے کے والد نے بتلایا کہ میرا بیٹاکریانہ سٹور پر چیز لینے گیا ملزمان میرے بیٹے کو ویران جگہ پر لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی،تھانہ صدر پولیس نے بچے کا میڈیکل کروا کر والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا اور درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں

متعلقہ عنوان :