سگریٹ پہنچ سے دور! مہنگائی نے سگریٹ نوشوں کادھواں نکال دیا

سگریٹ 100 روپے سے 120 روپے مہنگے ہوگئے ،گولڈ لیف کی ڈبی 550 اور کیپسٹن 220 روپے ہوگئی

پیر 20 فروری 2023 11:54

سگریٹ پہنچ سے دور! مہنگائی نے سگریٹ نوشوں کادھواں نکال دیا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2023ء) مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیا ،سگریٹ 100 روپے سے 120 روپے مہنگے ہوگئے ،گولڈ لیف کی ڈبی 550 اور کیپسٹن 220 روپے ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے سے سگریٹ مارکیٹ سے غائب ہو گئے تھے اور سگریٹ مافیا نے سگریٹ سٹاک کرلئے تھے تاکہ مہنگے داموں فروخت کیے جاسکیں۔

(جاری ہے)

سگریٹ نہ ملنے پر سگریٹ پینے کے عادی افراد کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب سگریٹ مارکیٹ میں آچکے ہیں جن کی قیمتوں میں سو سے 120روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گولڈ لیف اور کیپسٹن جو ملک میں سب سے ز یادہ فروخت ہونیوالا سگریٹ ہے عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔اس وقت گولڈ لیف کی فی ڈبی کی قیمت 550 روپے اور کیپسٹن کی ڈبی 220 روپے کی ہو گئی ہے۔کیپسٹن ایک ہفتہ قبل 120 روپے میں فروخت ہورہی

متعلقہ عنوان :