تھانہ پولیس ڈنہ کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم ،علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں دو منشیات فروش گرفتار

پیر 20 فروری 2023 17:23

تھانہ پولیس ڈنہ کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم ،علیحدہ علیحدہ کارروائیوں ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2023ء) تھانہ پولیس ڈنہ کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم ،علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں دو منشیات فروش گرفتار ،ْ ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس اور 30بور پستول معہ گولیاں برآمد،تیسری کارروائی میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار زیورات برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد مرزا زاہد حسین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈنہ انسپکٹر محمد رفیق اعوان نے اے ایس آئی راجہ رفاقت ،محسن افتخار،راجہ امتیاز و دیگر نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم کے دوران کارروائی کرتے ہوئے اعجاز ولد مقبول ساکنہ نور پورنکراں کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے 550گرام چرس اور 30بور پستول معہ گولیاں برآمد کیں دوسری کا رروائی میں وسیم ولد الیاس ساکنہ مشٹمبہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 450گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ تیسری کارروائی میں چوری کی واداتوں میں ملوث ملزم ضیاء صابر ولد صابر حسین ساکنہ بلاں کو گرفتار کر کے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی زیورات برآمد کیے گئے ڈنہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علحیدہ علحیدہ مقدمات درج کر کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی جبکہ عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیوں پر ڈنہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :