سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹررحمان ملک کی پہلی برسی 23فروری کو منائی جائے گی

بدھ 22 فروری 2023 21:17

سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹررحمان ملک کی پہلی برسی 23فروری کو منائی ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2023ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹررحمان ملک کی پہلی برسی کل (23فروری )کو منائی جائے گی وہ گزشتہ برس کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔رحمان ملک12دسمبر 1951 ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ سیاست میں آنے والے قبل وہ ایف آئی اے میں اہم عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کے بہترین کارکردگی کے بنیاد پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے نوازا گیاتھا۔رحمان ملک 23فروری2022ء کو کورونا کے باعث ستر برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔سیالکوٹ میں ان کی برسی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تعزیتی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔