جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ناجائز اسلحہ رکھنے والے2 ملزمان سمیت۔نشہ کرکے غل غپاڑہ کرنے والا ملزم گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 2 مارچ 2023 13:12

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ناجائز اسلحہ رکھنے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2023ء) ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ کے احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم خرم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے پسٹل 9ایم ایم معہ روندز برآمد جبکہ تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم منیر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے پسٹل 9ایم ایم معہ روندز برآمد جبکہ تھانہ منگلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور شراب کا نشہ کر کے غل غپاڑہ کرنے والا ملزم عبدالمنان  کو گرفتار کر لیاملزم کے قبضہ سے 1 بوتل دیسی شراب برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔