ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرجوانوں کے ہمراہ فیلڈ میں متحرک

مقامی ہوٹل، ٹیموں کے روٹ اور قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

جمعہ 3 مارچ 2023 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2023ء) ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرقذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے لاہور قلندرزاور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مابین ہونے والے میچ کے موقع پر فیلڈ میں متحرک رہے۔ اس موقع پرشہر کے داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ قبل ازیںڈی آئی جی آپریشنز نے ٹیموں کے روٹ جائزہ لیااور نجی ہوٹل کے اطراف میں سکیورٹی انتظامات چیک کئے۔

افضال احمد کوثرنے نجی ہوٹل سے ٹیموں کو سخت حفاظتی حصار میں قذافی اسٹیڈیم تک پہنچایا۔ ایس ایس پی آپریشنزصہیب اشرف، ایس پی سکیورٹی دوست محمد کھوسہ سمیت دیگر افسران بھی فیلڈ میں موجودرہے۔ افضال احمد کوثر نے وقتاًًفوقتاًً قذافی اسٹیڈیم کے اِنٹری پوائنٹس پر چیکنگ میکانزم کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے اسٹیڈیم کے اندرونی و بیرونی سکیورٹی پوائنٹس پر ڈیوٹی کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے گفتگو کی اور اُن سے کھانے کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ انہوں نے جوانوں کو الرٹ ہوکر فرائض منصبی اداکرنے کی ہدایت کی۔ افضال احمد کوثر نے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ سے بھی بات چیت اور انُ سے سکیورٹی انتظامات بارے استفسار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ لاہور پولیس کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ دورانِ چیکنگ شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے پولیس ملازمین سے چیکنگ کے دوران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔