سکلز گالا اور ٹیلنٹ ہنٹ ایکسپو کیلئے پی آئی ٹی بی اور سکلز ٹوڈو کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی

جمعہ 3 مارچ 2023 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2023ء) سکلز گالا اور ٹیلنٹ ہنٹ ایکسپو 2023 کیلئے پی آئی ٹی بی اور(سکلز ٹوڈو)کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ 16 ،17 اور 18 مارچ کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے ایکسپو میں پی آئی ٹی بی بطور سپورٹنگ پارٹنر اپنا کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

ایکسپو کا مقصد تمام ڈیجیٹل تربیتی اداروں کو ایک چھت تلے جمع کرنا ضروری معلومات مہیا کرنا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ممکنہ مواقعوں بارے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ایم او یو پر پی آئی ٹی بی جوائنٹ ڈائریکٹر احمد اسلام اور بانی(سکلز ٹوڈو) عائشہ زمان نے دستخط کیے۔اس موقع پر پی آئی ٹی بی ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ایکسپو میں 200 تربیتی کمپنیاں 20 ہزار شرکا ایکسپرٹس حکومتی عہدیدار اور انفلوئینسرز شرکت کریں گے۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ ایسے ایونٹس سے نوجوانوں اور کمپنیوں کیلئے کاروبار کے نئے مواقع اور ترقی کی راہیں متعین ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :