مسلم لیگ ق کی تنظیم نو عزم، پنجاب کے ہر ضلع تحصیل و یونین کونسل تک تنظیم سازی مکمل کی جارہی ہے۔ خواجہ رمیض حسن

چوہدری شجاعت حسین وسیع ملکی مفادات کی خاطر ہمیشہ مفاہمت کی سیاست پر بات کرتے ہیں۔ رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 4 مارچ 2023 12:06

مسلم لیگ ق کی تنظیم نو عزم، پنجاب کے ہر ضلع تحصیل و یونین کونسل تک تنظیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2023ء) مسلم لیگ ق  کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے جاری بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اتار چڑھاؤ جمہوریت کا حسن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے آنے جانے سے جماعتیں ختم نہیں ہوتیں۔

(جاری ہے)

وقت اتار چڑھاؤ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین وسیع ملکی مفادات کی خاطر ہمیشہ مفاہمت کی سیاست پر بات کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق کی تنظیم نو عزم، پنجاب کے ہر ضلع تحصیل و یونین کونسل تک تنظیم سازی مکمل کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :