خطے کے فیصلے خطے میں ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خواجہ رمیض حسن

معاشی منصوبوں میں ریاست کا کسی بھی قسم کے مغربی دباؤ کو رد کرنا قومی امنگوں کی ترجمانی ہے۔رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 مارچ 2023 12:42

خطے کے فیصلے خطے میں ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2023ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کا مطلب بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی جانب سے مالی قرضوں کی سپورٹ ہےاس میں کسی بھی قسم کی سالمیت یا خودمختاری پر قدغن قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ چین ،روس ایران سے تمام طرح کی تجارت اور درآمدات برآمدات ملکی معیشت کے استحکام کے لیے انتہائی کارگر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں موجود ہمسایہ اور ہم خیال ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات بحرانوں کے خاتمے میں عملی کردار ادا کریں گے۔