5کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور قدرتی آفات میں جانی اور مالی نقصانات کو کم کرنے میں پی ڈی ایم اے کلیدی کردار ہے،گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ

منگل 7 مارچ 2023 23:40

Aکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2023ء) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور قدرتی آفات میں جانی اور مالی نقصانات کو کم کرنے میں پی ڈی ایم اے کلیدی کردار ہی. تباہ کن سیلابی بارشوں کے دوران پی ڈی ایم اے کی سرگرمیاں خراج تحسین کے مستحق ہیں. یہ بات انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں پی ڈی ایم اے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نصیر احمد ناصر بھی موجود تھی. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ہم ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے اور ایک دوسرے کی مدد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہی. اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے گورنر بلوچستان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے آئینی سربراہ کی حیثیت سے بلوچستان کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گی