جہانگیرخانزادہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی کو آرڈینیٹرمقرر

جمعہ 10 مارچ 2023 19:36

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2023ء) سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا ضلعی کو آرڈینیٹر مقرر کردیا گیا ۔ چیف آرگنائزر مریم نواز نے ضلع اٹک میں مسلم لیگ ن کو عوامی سطح پر مقبول و منظم بنانے کے لئے اہم فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما ئوں ندیم ملک ، نمبردار ملک آفتاب احمدال، حاجی ذوالفقار بلوچ، سردار قدیر خان صدکال ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ، چیف آرگنائزر یوتھ ونگ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے متحرک رہنما، سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے جہانگیر خانزادہ کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع اٹک کا کو آرڈینیٹر مقرر کر کے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں ، کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں جہانگیر خانزادہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ عوامی سطح پر ضلع اٹک کی سب سے بڑی عوامی سیاسی قو ت بن کر ابھرے گی ۔