بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے

مودی نے پہلگام واقعے کو ظلم قرار دیا اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو دہرایا

پیر 12 مئی 2025 22:55

بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا، جس کے دوران وہ آف کلر نظر آئے۔نریندر مودی نے اپنے خطاب میں پہلگام واقعے کو ظلم قرار دیا اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو دہرایا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ نیو نارمل یہ ہے کہ بھارت خود پر حملے کا فوری جواب دے گا، پانی اور خون ساتھ نہیں بہہ سکتے، تجارت، مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سے مذاکرات ہوئے تو دہشت گردی کے خاتمے پر ہوں گے اور کشمیر پر بات ہوگی تو وہ آزاد جموں و کشمیر پر ہوگی۔ نریندر مودی نے یہ بیانیہ دہرایا کہ جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر عمل میں آئی ہے، ایٹمی حملے کی دھمکی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔