Live Updates

بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے

پیر 12 مئی 2025 19:45

بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی ..
اسلام آباد /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6اور 7مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرنے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھارت کی مسلح افواج کے افسران کی میڈیا بریفنگ میں بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہیں اس کے جواب میں کہاکہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔

ائیر مارشل اے کے بھارتی کے اس اعتراف کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے شیئرز آج مزید 5.59فیصد گرگئے۔گزشتہ 5روز کے دوران داسو ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں مجموعی طور پر 10.33فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اس سے پہلے کے 5روز کے دوران کمپنی کے شیئرز میں 3.4فیصد اضافہ ہوا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات