Live Updates

بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ

پیر 12 مئی 2025 23:30

بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عالمی نشریاتی ادارہ ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو )نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکائونٹس سے شیئر ہونے والی وڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکائونٹ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی وڈیو شیئر کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ وڈیوجھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے دھماکے کی تھی۔ بھارتی اکائو نٹس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی جارحیت کی حمایت میں وڈیوبھی شیئر کی گئی ۔فیکٹ چیک سے واضح ہوگیا ہے کہ یہ وڈیواے آئی سے بنائی گئی اور امریکی صدرنے ایساکوئی بیان نہیں دیا۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ہمیشہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلا کر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے، بین الاقوامی میڈیا بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کررہا ہے،جس سے بھارت کااصل اور مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات