Live Updates

حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان

موجودہ واگلے چار سال میں 24اداروں کی نجکاری کی جائے گی، علیم خان

پیر 12 مئی 2025 19:45

حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹور ز کو بھی نجکاری کئے جانے والے اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری بیان میں وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے بتایا کہ موجودہ اگلے چار سال میں 24اداروں کی نجکاری کی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹور کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ نجکاری نقصان میں چلنے والے اداروں کی جارہی ہے، نجکاری کئے جانے والے اداروں میں پی آئی اے اور الیکٹرک سپلائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تین بینکس فرسٹ وومن بینک، ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک کی بھی نجکاری کی جائے گی، پاکستان انجیئرنگ کمپنی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ بھی نجکاری لسٹ میں شامل ہیں، توانائی شعبے میں بجلی پیدا اور تقسیم کرنے والی 12 کمپنیاں اور امریکا میں روزویلٹ ہوٹل بھی نجکاری کی لسٹ میں شامل ہیں۔

رکن اسمبلی بشیر خان نے سوال کیا کہ کون سے اداروں کی نجکاری مکمل ہوچکی ہے اور حاصل ہونے والی رقم کی تفصیل کیا ہی اس پر پارلیمانی سیکریٹری آسیہ اسحاق نے جواب دیا کہ اکتوبر نومبر میں پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہو جائے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات