ساہیوال بورڈ نے میٹرک امتحانات 2023کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے،کنٹرولر امتحانات

ہفتہ 11 مارچ 2023 17:14

ساہیوال بورڈ نے میٹرک امتحانات 2023کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2023ء) ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک امتحانات 2023کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور اگلے مرحلے میں امتحانی مراکز کے سپرٹنڈنٹس کی تربیت کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ امتحانات یکم اپریل سے10مئی تک جاری رہیں گے۔ یہ بات کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے کمشنر آفس میں چیئرمین بورڈ/کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لئے کئی درجاتی چیکنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے جن میں ریزیڈنٹ انسپکٹرز اور موبائل انسپکٹرز کی تعیناتی، چیئرمین سپیشل سکواڈ کے اچانک دورے اور ضلعی سطح پر کنٹرول سنٹرز کا قیام شامل ہے۔ کمشنر ساہیوال/چیئرمین بورڈ شعیب اقبال سید نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ تمام سنٹرز کے اچانک معائنے کا فول پروف نظام وضع کیا جائے اور امتحان دینے والے تمام طلبہ و طالبات کے لئے پنکھوں، پینے کے ٹھنڈے پانی اور روشنی کا مناسب انتظام بھی کیا جائے۔ انہوں نے امتحانی پرچہ جات کی سنٹرز تک ترسیل اور واپسی کے لئے بھی جامع انتظامات کی ہدایت کی۔\378

متعلقہ عنوان :