ملک میں 5 مئی تک غیر متوقع موسمی صورتحال کی ایڈوائزری جاری

جمعرات 1 مئی 2025 16:46

ملک میں 5 مئی تک غیر متوقع موسمی صورتحال کی ایڈوائزری جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)ملک میں یکم سے 5 مئی تک ممکنہ غیر متوقع موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور شمالی مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے چند اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔این ڈی ایم اے نے ممکنہ غیر متوقع موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اضلاع اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔