ٰکشمیر ،گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا میںآندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

خطہ پوٹھو ہار میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 19 اپریل 2025 20:15

ٰکشمیر ،گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا میںآندھی ،جھکڑ چلنے اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور کئی مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا میںآندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر تیز موسلادھار بارش اورژالہ باری کی بھی توقع ہے،اس دوران خطہ پوٹھو ہار میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کاحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تا ہم چترال، دیر ،سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، بٹگرام اور باجوڑ میںآندھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پرژالہ باری تو کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے تا ہم مری ،گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ اور نارووال میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ڑالہ باری کی توقع ہے جبکہ وسطی ،جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع موسم شدید گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کا امکان ہے۔

دوسری جانب آج زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت جیکب آباد 45، بہاولنگر، دادو،پڈ عیدین، موہنجو دڑواور میٹھی میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔