گ*میو سوشل گیدرنگ ٹیم کا کراچی میں دوسرا میو فیملی گیدرنگ پروگرام 19 مارچ کو ہوگا

اتوار 12 مارچ 2023 19:40

ح* کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2023ء) میو سوشل گیدرنگ ٹیم کا کراچی میں دوسرا میو فیملی گیدرنگ پروگرام 19 مارچ کو خواجہ ناظم الدین ہال پی آئی بی کالونی کراچی میں منعقد ہوگا۔چیف آرگنائزر محمد عقیل میو، عمر اسحاق میو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میو سوشل گیدرنگ پروگرام کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں، تمام اہم شخصیات تک دعوت نامے پہنچا دیئے گئے ہیں، تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، کراچی اور سندھ بھر سے میو برادری کے افراد پروگرام میں شرکت کریں گے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے معاون خصوصی مولانا شبیر عثمانی مہمان خصوصی ہونگے، لاہور سے صدائے میو پاکستان کی پوری ٹیم پروگرام میں شرکت کرے گی۔

ہمارا میو فیملی گیدرنگ پروگرامات کرنے کا مقصد ہے اس پر فتن اور نفسا نفسی اور مصروفیت کے دور میں ہماری میو برادری میں ایک باہمی محبت اور بھائی چارگی قائم ہو۔

(جاری ہے)

تاکہ ہم سب مل کر برادری کے چیدہ چیدہ مسائل کو ایک ساتھ بیٹھ کر حل کرنے کوشش کر سکیں۔ میو سوشل گیدرنگ ٹیم کے دیگر ممبران نعمان میو، ساجد حنیف میو، ذوالفقار علی میو، مون میو،سہیل میو گاگا،صدیق میو،شہزاد میو،منور عثمان میو،عمران سعید میو،فاروق میو،جنید میو راجپوت و دیگر شامل ہیں۔

چیف آرگنائزر عمر اسحاق میو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامات کی ہماری برادری میں بہت ضرورت تھی جس سے ہماری برادری کی فیملیز آپس میں باہمی تعلق قائم کر سکیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللہ ہمارے میو سوشل گیدرنگ پروگرام میں برادری معززیں۔جن میںمیوعلما ء کرام،ججز،وکلاء،ڈاکٹرز،انجینئر اور سیاسی و سماجی شخصیت شرکت کرینگی۔