پی ایف ایف نے مالدیپ کے خلاف واحد دوستانہ میچ کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

بدھ 15 مارچ 2023 23:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2023ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے مالدیپ کے خلاف واحد دوستانہ میچ کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

مختصر ٹور کے لئے منتخب سکواڈ میں ثاقب حنیف، عبدالباسط ، سلمان الحق، مامون موسیٰ خان، سید عبداللہ شاہ، عبداللہ اقبال، حسیب احمد خان، توقیر الحسن، سردار ولی، راؤ عمر حیات، عبدالقدیر خان، علی خان نیازی ، محمد سفیان، علی عزیر، عالمگیر غازی، زین العابدین اسحاق ، ہارون حامد، شائق دوست، محمد ولید خان، معین احمد، اے صمد شہزاد، عمر سعید اور ایم وحید شامل ہیں ۔ پاکستان اور مالدیپ کی ٹیموں کے درمیان واحد دوستانہ میچ 21 مارچ کو لامو گان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔