Live Updates

پاک بھارت جنگ بندی کے بعد آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

منگل 13 مئی 2025 12:29

پاک بھارت جنگ بندی کے بعد آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔آئی پی ایل کو گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث معطل کر دیا گیا تھا۔9 مئی کو بھارت نے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے منسوخ کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے ایک دن قبل آئی پی ایل کا دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا میچ بھی روک دیا گیا تھا اور اسٹیڈیم کی لائٹس بند کر دی گئی تھی جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل چھوڑ کر اپنے وطن جانے کے لیے پروازوں کی دستیابی دیکھنا شروع کر دی تھی۔تاہم ہفتے کو پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی پی ایل کے بقیہ میچز 17 مئی سے 3 جون تک 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ 17 مئی کو رائل چیلنجرز بنگلور اور دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات