Live Updates

پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کروں گا، ڈیوڈ وارنر کی تصدیق

پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز نے پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کیلیے 17 سے 25 مئی کی ونڈو پر اتفاق کرلیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 13 مئی 2025 10:29

پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کروں گا، ڈیوڈ وارنر کی تصدیق
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 مئی 2025ء ) آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ 
اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے پاکستان واپس جائیں گے، وہ پی ایس ایل مکمل کرنے کے لیے بقیہ میچز میں شریک ہوں گے۔

 
آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل 10 میں شرکت کی میڈیا کو تصدیق کی ہے، پی ایس ایل 2025ء ملتوی ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سے چلے گئے تھے۔

(جاری ہے)

 

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بین میکڈرموٹ بھی پی ایس ایل 10 کے لیے دوبارہ پاکستان جانے کا پلان کر رہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کا پلان کر رہا ہے، پی سی بی نے پی ایس ایل کے دوبارہ شروع کرنے کے لیے فرنچائز سے میٹنگز کی ہیں۔

 
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل فرنچائز نے پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کےلیے 17 سے 25 مئی کی ونڈو پر اتفاق کرلیا ہے۔                                                          
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات