Live Updates

محسن نقوی کا پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کی تاریخوں کا اعلان

6 ٹیمیں اور صفر خوف، پی ایس ایل 10 پر چیئرمین پی سی بی کا دلچسپ ٹوئٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 13 مئی 2025 11:11

محسن نقوی کا پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کی تاریخوں کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 مئی 2025ء ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دلچسپ ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے معنی خیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی 6 ٹیمیں ہیں اور 0 خوف ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پی ایس ایل پر دلچسپ ٹویٹ داغ دی ہے۔ 
محسن نقوی نے ایکس پر لکھا کہ پی ایس ایل کا سلسلہ وہیں سے شروع ہو گا جہاں رکا تھا۔

انہوں نے دلچسپ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ 6 ٹیمیں اور صفر خوف، آئیں کرکٹ کے جذبے کو ایک ساتھ منا کر اس کا لطف اٹھائیں۔ 
محسن نقوی نے مزید لکھا کہ 17 مئی سے شروع ہونے والے 8 سنسنی خیز میچز کے لیے تیار ہو جائیں۔ 25 مئی کو گرینڈ فائنل کھیلا جائے گا۔ تمام ٹیموں کے لیے نیک تمنائیں ۔

(جاری ہے)

 

یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز واحد ٹیم ہے جس نے اب تک اگلے مرحلے میں اپنی کوالیفکیشن حاصل کی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی باقی تین سلاٹس کے لیے لڑ رہی ہیں۔

 
پی سی بی کئی بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ بیرون ملک کھلاڑیوں کی دستیابی کی دوبارہ تصدیق کے لیے بھی تیزی سے کام کر رہا ہے جو ٹورنامنٹ کے کاروباری اختتام کے لیے واپسی پر آمادگی کا اشارہ دے رہا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات