پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ، مارکیٹ میںکاروباری ہفتہ کا اختتام 364پوائنٹس کی مندی پر ہوا

جمعہ 17 مارچ 2023 23:44

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ، مارکیٹ میںکاروباری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2023ء) آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی فراہمی کے سلسلہ میںملکی دفاعی پروگرام رول بیک کرنے کی اطلاعات اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میںایک بار پھر تعطل کے اندیشہ اور سیاسی بحران جاری رہنے کے باعث جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتہ کا اختتام 364پوائنٹس کی مندی پر ہوا،اسٹاک مارکیٹ میںگراوٹ کے باعث سرمایہ کے حجم میں 35ارب روپے کا خسارہ دیکھنے میں آیا ،تاہم حصص کی کاروباری مالیت جمعرات کے مقابلہ میںزائد رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی شرائط میںملک کے ایٹمی و میزائل پروگرام کو محدود کرنے کی اطلاعات اور ملک میںجاری سیاسی بحران کے تسلسل نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروںکا اعتماد ایک بار پھر متزلزل کردیا ،جمعہ کے روز کے ایس ای100انڈیکس 364پوائنٹس کمی کے بعد 41329پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 166پوائنٹس کمی سے 15352اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 130پوائنٹس کمی کے بعد 27177پوائنٹس پر بند ہوئے،مارکیٹ میںمندی کے باعث سرمایہ کے حجم میں35ارب روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ کا حجم 53کھرب54ارب روپے سے گھٹ کر63کھرب19ارب روپے کی سطح پر آگیا،جمعہ کو حصص کی کاروباری مالیت8ارب روپے رہی جبکہ جمعرات کو حصص کی کاروباری مالیت7ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی ،اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 313کمپنیوںکے حصص کا لین دین ہوا ،جس میںسے 121کمپنیوںکے حصص کی قیمت میں اضافہ،171کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںکمی اور21کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںاستحکام رہا،گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران حبیب بینک،حیسکول ،ورلڈ ٹیلی کام،پاکستان انٹر نیشنل بلک کنٹینرز ٹرمینل،فوجی فوڈز،یونٹی فوڈز،فوجی فرٹیلائزر،بینک اسلامی،ڈی جی سیمنٹ اور ایس این جی پی ایل کے سودے نمایاں رہے،اسماعیل انڈسٹریز اور جے ڈبلیو ڈی شوگر کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جبکہ سب سے زیادہ کمی رفحان میعظ اور پاک سروسز کے حصص کی قیمت میں ریکارڈ کی گئی ۔