عوام گٹکا، نسوار،مین پوری، سگریٹ اور شراب نوشی جیسے زہر سے بچیں ،ماہرین

پیر 20 مارچ 2023 22:02

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے ،منہ کی صحت کے عالمی دن ،کے موقع پر وائس چانسلر لمس پروفیسرڈاکٹر اکرام الدین اُجن کی ہدایت پر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز لمس جامشورو کی جانب سے کیمپس سے ڈینٹسٹری ڈپارٹمنٹ لمس تک آگاہی ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف ڈینٹسٹری لمس پروفیسر فیروز علی کلہوڑو نے کہا کہ ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے 2023ء مہم کی باضابطہ تھیم ہے 'اپنے منہ پر فخر کریں پاکستان سمیت دنیا کے 50سے زائد ممالک میں اس مہم کو منایا جاتا ہے، اس مہم کے ذریعے عوام میں منہ کی صحت کے حوالے سے آگائی دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی اور قومی سطح پر محنت کر کہ ہم اس مہم کے ذریعے آگائی پروگرام سے لوگوں کو منہ کے کینسر سے بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو منہ اور جسم کے درمیان تعلق کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ منہ کی صحت کا ان کی عام صحت پر کیا اثر پڑتا ہے،انہوں نے کہا کہ صحت مند منہ ہوگا تو صحت مند جسم ہوگا،پروفیسر فیروز علی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گٹکا، نسوار،مین پوری، سگریٹ اور شراب نوشی جیسے زہر سے بچیں یہ تمام اشیا آہستہ آہستہ آپ کو موت کے منہ میں لے جاتی ہیں اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد منہ کی خراب صحت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے منہ کی بیماری'کینسر'سے صحت اور تندرستی پر شدید نقصان ہوتا ہے تاہم، ہمیں یقین ہے کہ محنت لگن اور آگاہی سے منہ کی بیماری کے پھیلا کو روکا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کینسر سے بچنا مشکل نہیں بلکہ بہت آسان ہے لیکن منہ کی بیماری اور اس سے منسلک صحت کی پیچیدگیوں کے خلاف بہترین نتائج کو یقینی بنانے کے لیے جلد تشخیص اور علاج بھی بہت ضروری ہے اس مہم کا مقصد ایسی پالیسی بنانا بھی ہے جس سے اس مرض سے بچا جا سکے اس آگاہی واک کا اہتمام انچارج شعبہ کمیونٹی ڈینٹسٹری لمس ڈاکٹر شازیہ راجپرنے کیا۔