پتوکی، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کرواؤ مہنگائی مکاؤ ریلی

پیر 20 مارچ 2023 22:10

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2023ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کرواؤ مہنگائی مکاؤ کے حوالے سے امیدوار صوبائی اسمبلی عقیل اسلم آرائیں سابقہ ٹکٹ ھولڈر این ای141 کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی جس میں تاجر،وکلاء اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پتوکی میں الیکشن کرواؤ مہنگائی مکاؤ کے حوالے سے امیدوار صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی عقیل اسلم آرائیں سابقہ ٹکٹ ھولڈر این اے 141 کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں تاجر،وکلاء کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی،اور حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے، ریلی سجوال پھاٹک سے لاہور والا اڈا تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عہدیدران کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے،مہنگائی کا حل فوری طور پر الیکشن ہیں،حکومت فوری طور پر مستعفی ہوکر جنرل الیکشن کروائے،تاکہ عوام اپنی مرضی کا نمائندہ منتخب کرکے مہنگائی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں