بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں صوبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ ،کمیٹی قائم کر دی گئی

سبسڈی دینے یا نہ دینے کا اختیار،چوری روکنے ،لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوگی پیداوار ،ترسیل کا اختیار وفاق کے پاس ،خواجہ آصف کی سربراہی میں 13رکنی کمیٹی 10روزمیں ڈرافٹ معاہدہ تیارکریگی

منگل 21 مارچ 2023 13:53

بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں صوبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ ،کمیٹی قائم کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،جس کیلئے خواجہ آصف کی سربراہی میں 13رکنی کمیٹی 10روزمیں ڈرافٹ معاہدہ تیارکرے گی۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کارکمپنیزکاسالانہ 300ارب روپے کاخسارہ وفاق برداشت نہیں کرسکتا،لیسکو سمیت 5تقسیم کارکمپنیزکی ملکیت پنجاب کو منتقل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح حیسکواورسیپکوسندھ،کیسکوبلوچستان،پیسکواورٹیسکوخیبرپختونخواکومنتقل ہوگی۔کمیٹی ڈسٹری بیوشن لائسنس میں ترمیم اوردیگرریگولیٹری شرائط کی تفصیلات تیارکرے گی جس کے تحت بجلی پرسبسڈی دینے یا نہ دینے کا اختیارصوبائی حکومتوں کا ہوگا۔تقسیم کار کمپنیوں کی صوبوں کو حوالے سے سبسڈی سے متعلق وفاقی حکومت کی ذمہ داری ختم ہوجائے گی۔حکومت بجلی کی پیداوار اورترسیل کی کمپنیوں کا اختیار اپنے پاس رکھے گی،بجلی چوری روکنے اورلوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

متعلقہ عنوان :