بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر

نیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی

جمعرات 23 مارچ 2023 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں86 پیسے اضافے کا امکان ہے جس کے لئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی، درخواست فروری کے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔نیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی، منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔کے الیکٹرک کی ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست پہلے سے نیپرا میں جمع ہے۔سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر الگ الگ سماعت ایک ہی روز ہوگی۔