اس سال ضلع وہاڑی میں گندم کے لئے 1 لاکھ 28ہزار 185 ہزار ٹن کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

جمعہ 24 مارچ 2023 19:15

اس سال ضلع وہاڑی میں گندم کے لئے 1 لاکھ 28ہزار 185 ہزار ٹن کا ٹارگٹ رکھا ..
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ امسال ضلع وہاڑی میں ایک لاکھ 28 ہزار 185 میٹرک ٹن گندم خرید کی جائے گی جس کے لیے 12 خریداری مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں ،گندم خریداری کے انتظامات کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ محکمہ خوراک بروقت خریداری کے ذریعے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں اور کاشتکاروں سے بروقت رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی آر محمد طیب خان ، اے ڈی سی جی سید خالد محمود گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید کامران بخاری اور محکمہ خوراک، محکمہ تعلیم ،محکمہ زراعت کے افسران شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کسانوں کے بیٹھنے کا معقول انتظام کیا جائے اور باردانہ کی تقسیم کا عمل منصفانہ رکھا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال گندم 12 فیصد کم رقبہ پر کاشت ہوئی ،تاہم خریداری کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ مال کےافسران گندم خریداری کے لیے محکمہ خوراک کو بھر پور معاونت فراہم کریں اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید کامران بخاری کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :