صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار320روپے فی کس ہے،مفتی منیب الرحمن

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:34

صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار320روپے فی کس ہے،مفتی منیب الرحمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) مفتی منیب الرحمن نے فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا ہے، نصاب کے مطابق گندم کا آٹا دو کلو(چکی والا) : فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :320روپے،جو(چارکلو): فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ : 480روپے،کھجور (چار کلو) : فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :2800روپے،کشمش (درجہ اول چار کلو): فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :6400روپے، کشمش (درجہ دوم چار کلو): فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :4800روپے ہے ۔

(جاری ہے)

روزہ توڑنے کا کفارہ :60مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے ، نصاب درج ذیل ہے گندم کا آٹا دو کلو(چکی والا) :19,200روپے جو (چارکلو):28,800روپے،کھجور (چار کلو) : 168,000روپے ،کشمش (درجہ اول چار کلو):3,84,000روپے، کشمش (درجہ دوم چار کلو):2,88,000روپے ہے ۔ یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے، ہم نے تمام اجناس کا حوالہ اس لیے دیا ہے کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے وافرنعمتِ دولت سے نوازا ہے ، وہ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں ۔#