بانی رہنمامسلم لیگی شرافت علی خلجی کیبیرسٹر افتخار گیلانی کو سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر بننے پر مبارکباد

اتوار 26 مارچ 2023 15:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) مسلم لیگ ن کے بانی رہنما شرافت علی خلجی نے سابق وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی کو سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن آزادکشمیر بننے پر ہار پہنا کر مبارکباد دی اور مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر،سینئر نائب صدر راجہ مشتاق منہاس، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق اور بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت وفاقی مرکزی قیادت نے آزادکشمیر میں وقت کی ضرورت کے مطابق ایک بہترین ٹیم تشکیل دی ہے جو آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ بحال کرے گی اور آمدہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے مسلم لیگ ن آزادکشمیر بھر سے کامیابیاں سمیٹے گی۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی اعلیٰ تعلیم یافتہ، متحرک، بے لوث نوجوان قیادت ہیں ،انھوں نے گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں مظفرآباد سے بھاری اکثریت لے کر یہ ثابت کیا ہے کہ حلقہ تین مظفرآباد کے اندر مسلم لیگ ن بیرسٹر افتخار گیلانی کی قیادت میں متحد ومنظم ہے آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہو گا ،گزشتہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری نہ کیا گیا ہوتا تو اس وقت بیرسٹر افتخار گیلانی اسمبلی کے اندر موجود ہوتے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حلقہ تین کے اندر بیرسٹر افتخار گیلانی نے اپنی حکومت قائم کر دی ہے میئر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد پیر سکندر گیلانی کو لگا کر عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے کونسلرز کو یہ پیغام دیا ہے کہ حلقہ تین کی تمام وارڈ اور یونین کونسل میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے کسی بھی وارڈ سے عوام کی شکایات نہ آئے مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے تمام کونسلرز کو ہدایت جاری کی کہ عوامی خدمت کے عمل کو اپنے پلے باندھ لیا جائے تمام وارڈ میں مساوی طور پر کام کئے جائیں۔