ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین اور نیا سرجیکل آئی سی یو فنکشنل کر دیا گیاہے،ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ

اتوار 26 مارچ 2023 15:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2023ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں سی ٹی سکین مشین کو چالو کر دیا گیا ہے جبکہ ہسپتال میں 8 بیڈز کا ایک نیا سرجیکل آئی سی یو بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان تمام کاوشوں کا سہرہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ڈاکٹر محمد یونس صدیقی کے سر جاتا ہے،جنہوں نے اپنی قلیل تعیناتی کی مدت میں سی ٹی سکین مشین کو فنکشنل کرنے کے ساتھ ساتھ نیا سرجیکل آئی سی یو بھی فنکشنل کر دیا ہے۔ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ موجودہ ایم ایس ڈاکٹر محمد یونس صدیقی عوام کی بہتری کیلئے اسی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :