شیخ رشید احمد میڈیا پرسگار لہرا کرتمباکو قوانین کی دھجیاں نہ اڑائیں،پناہ کا چیئرمین پیمرا کوخط

پیر 27 مارچ 2023 20:39

شیخ رشید احمد میڈیا پرسگار لہرا کرتمباکو قوانین کی دھجیاں نہ اڑائیں،پناہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2023ء) پاکستان کے معروف سیاستدان شیخ رشید احمد میڈیا کیساتھ اپنی گفتگو کے دوران سگا ر لہرا کر کہہ رہے ہوتے ہیں کہ میں 16مرتبہ پاکستان کا وزیر رہا ہوں، اس سے یہ نوجوانوں کو کیا پیغام دینا چاہ رہے ہوتے ہیں،ہماری درخواست ہے کہ میڈیا کسی بھی ایسے شخص کو کوریج نہ دے جو ان مضر صحت اشیاء کی تشہیر کر رہا ہے۔

یہ بات پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے چیئرمین پیمرا اور تمام نیوزچینلز کے ڈائریکٹر نیوز کو لکھے گئے خطوط میں کہی۔ خطوط میں کہا گیا کہ پناہ پچھلے 40سال سے اپنے ہم وطنوں کو تمباکو کے نقصانات سے بچانے کیلئے کوشاں ہے اور ہر ممکن طریقے سے یہ شعور بیدار کر رہا ہے کہ ہمارے بچے اور نوجوان جو اس قوم کا مستقبل ہیں تمباکو کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہیں۔

(جاری ہے)

بچے اپنے بڑوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ ایک معروف سیاستدان کی جانب سے سگار لہر ا کر یہ کہنے سے کہ وہ 16مرتبہ پاکستان کا وفاقی وزیر رہا ہے۔نوجوانوں اور بچوں میں یہ پیغام جا رہا ہوتا ہے کہ شاید شیح صاحب سگار پینے کی وجہ سے ہی وزیر بنتے رہے ہیں اور سگار پینا آپ کی شحصیت کو نکھارتا ہے، اس لیے وہ بھی تمباکو نوشی شروع کر دیتے ہیں۔ پاکستان میں ہر روز 1200نئے بچے تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں۔ یوں میڈیا میں سگار کا لہرانا نہ صرف بچوں کو اس کی طرف متوجہ کرتا ہے بلکہ یہ تمباکو کنٹرول قوانین اور دوسرے ملکی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے اور پناہ ایسے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :