چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی خصوصی ہدایات

رواں سال اسکالرشپس کے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، گیانچند ایسرانی

پیر 27 مارچ 2023 22:47

چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی خصوصی ہدایات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2023ء) محکمہ اقلیتی امور نے اقلیتی برادری کے ہونہار طلبہ سے سال 2022-23 کی اسکالرشپس کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں ، صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے کہا کہ ہائیر سیکنڈری اسکول ، کالیج اور یونیورسٹی طلبہ کو اسکالرشپس دی جائیں گی ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی خصوصی ہدایات پر پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال اسکالرشپس کے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے ، سال2021-22میں 3284 طلبہ کو اسکالرشپس دی گئی تھیں ، جس میں 2044 یونیورسٹی طلبہ اور 1240 کالج کے طلبہ شامل تھے ، اسکالرشپس کی تقسیم میرٹ پر کی جا رہی ہیں ، اسکالرشپس کے عمل کو صاف ، شفاف رکھنے کے لیے پہلی بار تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ، اقلیتی برادری کے ہونہار طلبہ کو اسکالرشپس آئی بی اے سکھر کے تحت دی جارہی ہیں ، صوبائی وزیر نے کہا کہ درخواست فارم آئی بی اے سکھر کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں ، طلبہ 30 اپریل تک اپنی درخواستیں آئی بی اے سکھر کو ارسال کریں ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل اسکالرشپس کی تقسیم یقینی بنائی جائی