توشہ خانہ کیس، 1990تا2001 تک کا ریکارڈ پبلک کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
تحائف کا چھپانا یا اس کی قیمت ادا نہ کرنا غلطی ہے جو خرابی کی رغبت دیتی ہے ۔توقع کی جاتی ہے کہ جنہوں نے تحائف لئے وہ رضاکارانہ انہیں ڈکلیئر کریں، ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف فوجداری ایکشن ہوسکتا ہے۔ لاہورہائیکورٹ کاتحریری فیصلہ
ثنااللہ ناگرہ پیر 27 مارچ 2023 23:05
(جاری ہے)
توقع کی جاتی ہے کہ جنہوں نے تحائف لئے وہ رضاکارانہ انہیں ڈکلیئر کریں، ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف فوجداری ایکشن ہوسکتا ہے۔
قانون سے کوئی بالاتر ہے اور نہ کسی کو اپنے فائدے کیلئے ریاست کو نقصان پہنچانے کی اجازت ہے۔تحائف دینے والے کی شناخت نہ کوئی اسٹیٹ سیکرٹ ہے اور نہ ہی کوئی مقدس معلومات۔اس کیلئے استثنا مانگنا نوآبادیاتی ذہنیت کے علاوہ کچھ نہیں۔ صرف توشہ خانہ کی معلومات عوام سے شیئر کرنے عالمی تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔ جسٹس عاصم حفیظ نے شہری کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ اسی طرح نیوزایجنسی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کوتوشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے نوٹسسز کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بینچ آج بروز منگل کو سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں چیئرمن تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے نوٹسز کو چلینج کیا ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس جواد حسن نے اس درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی اور الیکشن کمیشن کو کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا تھا۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا، آئین اور قانون الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، عمران خان کی نااہلی کے لئے بھجوائے گئے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.