سماہنی ، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت پر5 دوکانیں سیل، 6 دوکاندارگرفتار

منگل 28 مارچ 2023 14:19

سماہنی ، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت پر5 دوکانیں سیل، 6 دوکاندارگرفتار
سماہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2023ء) ایس ڈی ایم احمد سبحانی،تحصیلدارفرخ قدوس کے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپے،سرکاری پرائس لسٹ کی خلاف ورزی،غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت پر 5 دوکانیں سیل،6 دوکاندار گرفتار جبکہ 20 ہزار سے زائد کے نقد جرمانے،اسسٹنٹ کمشنر سماہنی احمد سبحانی نے تحصیلدار سماہنی انجینئر فرخ قدوس،فوڈ انسپکٹر چودھری محمد اویس نے پولیس نفری کے ہمراہ پونا و دیگر بازاروں کا دورہ کیا بازار میں سبزی فروٹ، کریانہ سٹورز، بیکرز میں اشیاء خوردونوش کی کوالٹی قیمتیوں کی پڑتال کی متعدد دکانوں سے بھاری مقدار میں زاہد المعیاد اشیاء برآمد کرتے ہوئے 5 دوکانیں سیل 6 دوکاندار گرفتار جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاریہ ریٹ لسٹ سے ہٹ کر زاہد قیمتیں وصول کرنے پر ہزاروں روپے کے نقد جرمانے اور دوکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سماہنی احمد سبحانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے تمام دوکاندار اپنی دوکانوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور جاریہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کو فروخت کرنے عوامی شکایات پر سخت ایکشن کاروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :