بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کوادائیگی کے طریقہ کارمیں تبدیلی لائی جائیگی، شازیہ مری

منگل 28 مارچ 2023 22:39

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کوادائیگی کے طریقہ کارمیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2023ء) وفاقی وزیرشازیہ مری نے کہاہے کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو ادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

منگل کوقومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبرچترالی کی تقریر میں بی آئی ایس پی کے حوالہ سے اٹھائے گئے نکات کی وضاحت کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہاکہ بی آئی ایس پی کے پیمنٹ ماڈل پر انہوں نے خود تشویش کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیمنٹ کیلئے بینکوں کیساتھ معاہدے ہیں جن پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی آئی ایس پی کے تحت ادائیگیوں کے ماڈل کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، پہلے مرحلہ میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر بینک اکائونٹس کھولے جائیں گے،اس سے خواتین کو بااختیار بنانے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ چترال میں بی آئی ایس پی کے حوالہ سے مسائل حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :