اسحاق ڈار سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو

یو اے ای پاکستان کا اہم دوست اوربرادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں، وزیر خزانہ

بدھ 29 مارچ 2023 15:46

اسحاق ڈار سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی ملاقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بدھ کو یہاں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمادعبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ اقتصادی اور مالی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی اور دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای پاکستان کا اہم دوست اوربرادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں کاروبار اورسرمایہ کاری کیلئے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سازگار ماحول اور سہولیات سے بھی انہیں ا?گاہ کیا اورکہا کہ پاکستان معیشت کے مختلف شعبوں میں یو اے ای کی جانب سے مزید سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گا۔