نازیبا وڈیو وائرل کیس ،دانیہ شاہ کے وکیل نے مدعیہ کا بیان دوبارہ بلاکر قلمبند کرانے کی درخواست دائرکردی

جمعرات 30 مارچ 2023 19:20

نازیبا وڈیو وائرل کیس ،دانیہ شاہ کے وکیل نے مدعیہ کا بیان دوبارہ بلاکر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل نے مدعیہ کا بیان دوبارہ بلاکر قلمبند کرانے کی درخواست دائر کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل نے مدعیہ کا بیان دوبارہ بلاکر قلمبند کرانے کی درخواست دائر کردی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ مدعیہ سے ہم نے اس کیس مزید سوالات کرنے ہیں ہمیں دوبارہ اجازت دی جائے۔ عدالت نے دوبارہ بیان کی درخواست پر ایف آئی اے اور مدعیہ کو نوٹس جاری کردیا۔ ملزمہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے درج کروایا ہے۔ ملزمہ دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے۔