ڈائنامک رجسٹری کا عمل شروع ہوچکا ہے، ملک بھر میں 572 مراکز میں ڈائنامک رجسٹری جاری ہے، شازیہ مری

جمعہ 31 مارچ 2023 19:21

ڈائنامک رجسٹری کا عمل شروع ہوچکا ہے، ملک بھر میں 572 مراکز میں ڈائنامک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2023ء) وفاقی وزیر و چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈائنامک رجسٹری کا عمل شروع ہوچکا ہے، ملک بھر میں 572 مراکز میں ڈائنامک رجسٹری جاری ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ خود کو مستحق سمجھنے والی خواتین سینٹر پر جا کر اپنا مفت سروے کروائیں، جن خواتین کو کسی وجہ سے وظیفہ موصول نہیں ہوتا ،وہ سینٹر جا کر اپنا مفت سروے کروا سکتی ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا وظیفہ حاصل کرنے کیلئے ڈائنامک رجسٹری لازمی ہے ۔ڈائنامک رجسٹری ایک مستقل عمل ہے جو کہ چلتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :