لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اظہر مشوانی کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے پٹیشن نمٹا دی

جمعہ 31 مارچ 2023 19:23

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اظہر مشوانی کے لاپتہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2023ء) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے تحریک انصاف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اظہر مشوانی کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے خلاف پٹیشن درخواست گزار کی جانب سے واپسی کے بعد نمٹا دی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر اظہر مشوانی کے والد نے ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر پٹیشن واپس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اظہر مشوانی کی بازیابی کے لئے لاہور ہائی کورٹ لاہور بنچ میں نئی پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے پٹیشن واپس لینے پر عدالت نے معاملہ نمٹا دیا۔